شیرور،16؍ ستمبر (ایس او نیوز) شیرور ٹول گیٹ کے پاس پارک کیے گئے ایک ٹرک کا ڈرائیور گہری نیند سوتا رہ گیا اور اس دوران چوروں نے اس کے ٹرک کے ٹائروں پر ہاتھ صاف کردیا۔
موصولہ رپورٹ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انکولہ سے منگلورو کی طرف جا رہے ٹرک کے ڈررائیور نے تھکن اتارنے اور تھوڑی دیر سونے کے لئے شیرور ٹول گیٹ کے پاس بائیں طرف اپنا پارک کیا ۔ جب ڈرائیور گہری نیند سو گیا تو چوروں نے اس ٹرک سے 5 ٹائر چرا لیے ۔ ڈرائیور شاھل کا کہنا ہے کہ اس کے ٹرک میں لگے ہوئے ٹائر بالکل نئے تھے اور کی قیمت 1 لاکھ روپے تھی۔
بیندور سرکل انسپکٹر سنتوش کائکینی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم چوروں کی تلاش میں سرگرم ہوگئی ہے۔